کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے مختلف کارروائیوں میں سابق پوسٹ ماسٹر،حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان،غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت اور غیر قانونی ٹریول ایجنٹ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سابق پوسٹ ماسٹر محمد شفیق کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد شفیق پر سرکاری فنڈز میں 49 لاکھ روپے سے زائد خوردبرد کا الزام ہے۔ملزم نے جعلی منی آرڈرز، ارجنٹ ایم اوز اور بوگس ای ایم ایس/فارین پارسل بکنگ کے ذریعے رقم ہتھیائی۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم نیاز احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزم نیاز احمد پر ورک ویزا کے نام پرسیریئن 50 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام تھا اور وہ طویل عرصے سے مفرور تھا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایٹریئم ٹریفک سگنل بینک الفلاح کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عبدالقیوم ولد عبدالغفور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم غیر قانونی طور پر ایرانی اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے قبضے سے تقریباً 7 ارب ایرانی ریال اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔موبائل فون سے غیر قانونی کرنسی لین دین کے اہم شواہد حاصل ہوئے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بلیک مارکیٹ میں غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا ہے۔ملزم روزانہ بڑی مالیت کے لین دین میں ملوث رہا ہے۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل میں قائم غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم محمد حمزہ ، مالک شاہین ہالیڈیز ٹریولز اینڈ ٹورز کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر ویزا اور ٹکٹنگ کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی ماہ سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔چھاپے کے دوران مختلف افراد کے پاسپورٹس، چیک بکس، موبائل فونز، کمپنی اسٹیمپس، کمپیوٹر سسٹم اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ملزم بیرون ملک (امریکہ، ملائیشیا، تھائی لینڈ) کے ویزوں کے حصول کے لیے شہریوں سے پاسپورٹس اور فیس وصول کرتا تھا۔ملزم کو تحویل میں لے کر مقدمہ نمبر 150/2026 درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان رضا ولد آزاد حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر غیر قانونی حوالہ/ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے 26 لاکھ 60 ہزار روپے، 5565 امریکی ڈالر، 1800 درہم، 3 لاکھ ایرانی ریال، 1780 سعودی ریال اور 68000 ملگاسی آریاری برآمد کیے گئے۔