سرائے نورنگ ( نمائندہ جنگ) شادی خیل بیٹنی میں دہشت گردوں کا پاک فوج اور پولیس کے کیمپوں پر حملہ کیا گیا ،پولیس ذرائع حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے، شہیدہونے والوں میں پاک فوج کے جوان وسیم اور پولیس اہلکار عرفان اللہ شامل ہیں، حملے سے مقامی گھروں کوبھی نقصان پہنچا، پولیس ذرائع حملے کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں سمیت کئی مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں،پولیس ذرائع دونوں کیمپس گاؤں کے اندر ایک ساتھ بنائے گئے ہیں،پولیس ذرائع حملے سے مقامی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔