اسلام آباد(کامرس رپورٹر )FBR کے ڈپٹی کمشنر قاسم رضا چدھڑ ملازمت سے معطل جبکہ 3 افسران کی معطلی میں توسیع کر دی گئی ،آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالحی ،انسپکٹر سمیع اللہ اور شاہزیب کی معطلی کی سزامزید 4ماہ تک بڑھا دی گئی ، مجاز اتھارٹی نے گریڈ 16کی انسپکٹر شاہزین کا استعفی منظور کرلیا ۔ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 18کے افسرقاسم رضا چدھڑ کو سول سرونٹ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز تحت ملازمت سے معطل کر دیاگیا ، و ہ کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں زون ٹو میں ڈپٹی کمشنر تعینات تھے ،نوٹیفکیشن کے مطابق قاسم رضا چدھڑ کو فوری طورپر 4ماہ کےلیے معطل کیاگیا۔