• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی: سکیورٹی گارڈز کی جبری برطرفی پر انجمن اساتذہ کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداروں نے گلشن اقبال کیمپس کا ہنگامی دورہ کیا اور وائس چانسلر کی جانب سے سکیورٹی گارڈز کی جبری برطرفی کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انجمن اساتذہ کے وفد، جس میں نائب صدر ڈاکٹر اصغر دشتی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید اقبال حسین نقوی اور ڈاکٹر عرفان عزیز شامل تھے، نے انجمن معاون تدریسی عمال کے صدر عدنان اختر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کر کے برطرف ملازمین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے انتظامی بلاک کے سامنے علامتی احتجاج کے دوران ڈاکٹر اصغر دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انتظامیہ کا فیصلہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ جن سیکیورٹی گارڈز نے یونیورسٹی میں چوری کی واردات کو ناکام بنایا اور قیمتی سامان کی حفاظت کی، انہیں تعریفی اسناد دینے کے بجائے قوانین کی آڑ میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ یہ صریحاً ناانصافی ہے۔ وائس چانسلر متعدد ملازمین کو نام نہاد سینڈیکیٹ کے اجلاس کی آڑ میں برطرف کر رہے پیں اور متعدد ملازمین کی تنخواہیں روک رکھی ہیں۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید اقبال حسین نقوی نے کہا کہ یونیورسٹی اس وقت شدید انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہے۔ ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں اور 24 ماہ سے ہاؤس سیلنگ ادا نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید