کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر ) عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کو حوالے کرنا خواہش ہوسکتی ہے لیکن آئینی طور پر ممکن نہیں ، جب تک آئین وقانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوار سے حکومت ماہانہ تین ہزار روپے سے زائد ٹیکس لے رہی ہے۔ حکومت پیٹرول کی قیمتوں کا تعین آزادانہ نظام کے ماتحت کردے،ان جماعتوں سے اتحاد کریں گے جوعوام کی بات کریں گی۔ہم تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں۔آج کرپشن عروج پر ہے۔ہم سلیکشن چھوڑ کر آئے ہیں، وہ جمعرات کو مقامی بینکوئٹ میں عوام پاکستان پارٹی کے تحت صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام نظام ناکام ہوچکے ہیں۔آج آواز اٹھانا جرم ہے۔ریاست اورعوام کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے۔کراچی کو نظر انداز کردیا گیا ہے، ارکان اسمبلی کی تنخوائیں بڑھ گئی ہیں لیکن عوام کی آمدنی نہیں بڑھی ۔یہ اسمبلیاں عوام کی نہیں ہیں۔کراچی کے معاملات پر بات کی کسی پر تنقید نہیں کی ۔عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہو۔