دبئی (سبط عارف)امریکی محکمہ خارجہ کی سیکیورٹی سروس (DSS) نے ایک بڑے بین الریاستی فراڈ نیٹ ورک کا پردہ چاک کر دیا جس میں جعلی امریکی پاسپورٹ کارڈز اور چوری شدہ شناخت استعمال کی جا رہی تھیں۔تحقیقات کے بعد نیویارک کی رہائشی 32 سالہ سیرا بلاس کو 10 سال جبکہ اس کے ساتھی کیلی جوسیک کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔یہ سنسنی خیز کیس ٹیکساس میں ایک معمول کی گاڑیوں کی چیکنگ سے شروع ہوا جہاں پولیس نے 7 جعلی پاسپورٹ برآمد کیے ۔