اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) ایف بی آرکے ایل ٹی او کراچی میں انٹرنل جاب پوسٹنگ کے ذریعے گریڈ 16کے 7انسپکٹر آئی آر کو منتخب کر لیاگیا ، جن میں محمد مشتاق احمد ، ہارون احمد،عدیلہ ، آصف علی ، عمیر احمد ، فائزہ اور عائشہ شامل ہیں ، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق مذکورہ افسران کو17اپریل سے پرفارمنس الاؤنس دیا جائے گا۔