• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کو سب سوائل واٹر سیل سے ریکوری بند ہو گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کو سب سوائل واٹر سیل سے ریکوری بند ہو گئی یہ ڈپارٹمنٹ گزشتہ چا رماہ سےایک روپیہ بھی جمع نہیں کرا سکادسمبر تک ادارے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ماہانہ وصول ہوا کرتے تھے واٹر بورڈ افسران کا کہنا ہے کہ شعبے کا سربراہ ریٹائرمنٹ کے بعدایک قابل اور تجربہ کار افسر کولگایاگیا ہےجس سے واٹر کارپوریشن کو امید تھی کہ ماہانہ دس کروڑ روپے تک کی وصولی ہوسکی گی واضح رہےزیر زمین پانی کےصنعتی علاقوں میں استعمال کے لئے واٹر کارپوریشن باقاعدہ لائسنس جاری کرتا ہےاور ایک لائسنس ہولڈر کو 12بو رکرنے کی اجازت ہوتی ہےیہ پانی سائٹ ، کورنگی ، فیڈرل بی ایریا اور شہر کے دیگر صنعتی علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ زیر زمین پانی کے نام پر 80فیصدواٹر کارپوریشن کا میٹھا پانی ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید