• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز کے یرغمال پاکستانی عملے کو بازیاب کرواکے وطن واپس لایا جائے، اہل خانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ جہاز کے پاکستانی عملے کے کراچی سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تاحال متاثرہ خاندانوں سے رابطہ نہیں کیا ہے، یرغمال پاکستانی عملے کو بازیاب کراکے وطن واپس لیا جائے۔حکومت فوری ایک فوکل پرسن مقرر کرے جو متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں رہے، جمعرات کویرغمال آئل ٹینکر کے پاکستانی عملے سید حسین یوسف کی اہلیہ امبرین یوسف، یاسر خان کی اہلیہ مہوش یاسر ،شمس بن امین کی اہلیہ عائشہ امین،سید کاشف عمر کی اہلیہ عائشہ کاشف،عمران علی کے بھائی علی اکبر،محمود انصاری کے بیٹے مزمل احمد انصاری،حسین یوسف کے بھانجے سید طارق عباس نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال آئل ٹینکر کے واقعہ کو دس روز گررچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید