• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے، اس ایشو پر ہڑتال نہیں کی جاسکتی، پیر مسعود چشتی

لاہور(کورٹ رپورٹر) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے کہا ہےکہ پارلیمان نے قانون سازی کی ،قانون سازی کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کا تعین کیا گیا ،پارلیمان کے فیصلوں کے ہم سب پابند ہیں ،ایک عدالتی فیصلے کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے سو ججز فارغ کردئیے جاتے ہیں ،آپ بتائیں کیا اعلیٰ عدلیہ کے سو ججز کو فارغ کرنا درست ہے ؟پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ اسلام آباد ایک ضلع ہے اس کے ججوں کو دوسری جگہوں پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ہائیکورٹ کے جج دوسرے بنچز پر ٹرانسفر کئے جاتے ہیں ،اسی طرح ماتحت عدلیہ کے جج پورے صوبے میں تعینات کئے جاتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید