• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات، سرکاری اثاثوں کیلئے شفاف پالیسیوں پر زور

اسلام آباد (طاہر خلیل، رانا غلام قادر) چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے اہم ملاقات کی، انہوں نے سرکاری اثاثوں کے حوالے سے شفاف اور منصفانہ پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں بدانتظامی اور بدعنوانی کے تدارک کیلئے نیب کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی وزیر نے چیئرمین نیب کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ملک کے اعلیٰ ترین انسدادِ بدعنوانی ادارے کے طور پر نیب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ریاستی اداروں میں شفافیت کے فروغ اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے نیب کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزارت کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کی بعض حکومتوں کے فیصلوں کے باعث سرکاری اثاثوں اور جائیدادوں کو نمایاں مالی نقصان پہنچا، جس کے ازالے کیلئے اصلاحی اقدامات ناگزیر ہیں۔ملاقات کے دوران چیئرمین نیب نے وزارت کے قیمتی اثاثوں کو ملک کے مختلف شہروں میں ہاؤسنگ کی ترقی کے لیے بہتر انداز میں استعمال کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

اہم خبریں سے مزید