• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی حملے ایرانی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے‘ علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ صیہونی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، کمانڈرز اور چھ سائنس دانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم و ملت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا‘ شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبرو جمیل کی دعاکی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید