• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ای پی اے کی دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعددوبارہ دھواں دینے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ مشترکہ ٹیموں نے پر مختلف پوائنٹس پر مجموعی طور پر 90 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی اور بڑی تعداد میں دھواں دینے والی گاڑیوں کو بند جبکہ درجنوں گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ بعض کو انتباہ کے لیٹر جاری کئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید