• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانےلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے مطابق ہے،ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینےکی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری،مشروبات،کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور فروخت کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائےگا، مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کےکارخانوں کی نگرانی ہوگی۔شوگرسیکٹر میں پیداوار کی نگرانی بہتر بنانے سے ٹیکس ریونیو میں 39ارب اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید