ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران کابدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد کے خلاف بدھلہ سنت تالاب چوک پر ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان، گزشتہ روزچیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی،ممتاز علی بابر،احتشام الحق،حاجی اصغر اکبر،عزیز الرحمانانصاری اور دیگر نے کہا کہاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملتان شہر کے تاجر نمائندے اور دیگر تاجر آج سوموار کو سہ پہر 4بجے تالاب چوک بدھلہ سنت پر ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے،ادھر چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کا اجلاس چوہدری طارق کریم کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جنرل سیکر ٹری شیخ عامر سلیم چیئرمین مرزا اعجاز علی صدرضلع رحیم یار خان چوہدری عاطف غفار صدر بہاولپور ضلع حافظ خرم سلیم،صدر ضلع راجن پور علاؤالدین مزاری صدر ڈیرہ غازی خان شیخ نقیب سمیت دیگر نےشرکت کی، اجلاس میں آج سوموار کو بدھلہ سنت میں ہونیوالے تاجر پر تشدد اور پولیس غفلت کے خلاف تالاب چوک بدھلہ سنت پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔