لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور کے حوالے سے پہلا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ، نیسپاک، ایپا، ایل ڈی اے اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ اور اس کے مختلف تکنیکی معاملات اور اسٹڈی پر گفتگو کی گئی۔ بلال اکبر خان نے متعلقہ حکام کو ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے تمام ابتدائی مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور لاہور کی نئی پہچان بنے گا اور اس سے لاکھوں لوگوں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔