• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کا اجلاس، ایران اسرائیل جنگ، بڑھتے عالمی خطرات

اقوام متحدہ(عظیم ایم میاں)سلامتی کونسل کا اجلاس۔ ایران۔ اسرائیل کی جنگ۔ بڑھتے ہوئے عالمی خطرات ،22ممالک کی تقاریر کے بعد کسی فیصلہ کے بغیر اجلاس ختم،امریکہ، برطانیہ، فرانس اور یورپی یونین کا ایران مخالف موقف پاکستان اور چین کااہم رول ،وینز ویلا کی اسرائیل مخالف تقریر، اسرائیل اور ایریان کی جنگ سے پیدا ہونے والی انتہائی خطرناک عالمی صورتحال پر تشویش، سیز فائر اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل کرنے کی لفظی تلقین کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس 22 ممالک کی تقاریر کے بعد کوئی عملی فیصلہ کئے بغیر ملتوی ہوگیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل کے تمام مستقل اور غیر مستقل اراکین ممالک کے علاوہ ایران اور اسرائیل کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا جبکہ ترکی، عراق، یورپی یونین نے تقاریر کیں جبکہ کویت نے گلف کو آپریشن کنٹریز(خلیجی ممالک کی تعاون)کی نمائندگی کی اور لاطینی امریکہ کے ملک وینز ویلا نے اپنے گروپ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل کی شدید مذمت اور ایران کے موقف کی حمایت کی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کی جانے والی تقاریر نے بھی یہ واضح کردیا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ واضح طور پر اسرائیل کے حق دفاع کے عنوان سے اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جائز اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے حق میں ہیں جبکہ یوکرین کی جنگ میں الجھا ہوا روس ثالثی کی پیشکش اور ایران کی حمایت کررہا ہے پاکستان، چین، ترکی نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ایران کی حمایت کی عراق نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت بھی کی اور ایران پر حملہ کرنے کیلئے جانے والے اسرائیلی طیاروں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید