کراچی(این این آئی) تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کر لیے ہیں اور پیٹرول پمپس کو انکی یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگادی ہے۔رہنما پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان کے مطابق شہر میں پیٹرول پمپس کو طلب سے کم تیل سپلائی ہورہا ہے، تیل کمپنیاں یکم سے پندرہ جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں۔