کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے وزیرستان میں پاک فوج پر ہونے والے حملے پر پاک فوج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ہم ملوث نہیں ہیں اور اس قسم کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ اطلاعات کے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی مطابق ایک خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی پاکستانی فوجی قافلے کے ساتھ ٹکرادی تھی جسے کے نتیجے میں 13پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔ پاکستان کی جانب سے اس حملے میں بھارت کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔