• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، اربوں ڈالر کے قرضے موخر، بیجنگ نے 3.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے رول اوور کردیئے، زرمبادلہ ذخائر آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ہوگئے

کراچی (جنگ نیوز )چین نے پاکستان کے 3.4ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کر دیے ہیں جو دیگر حالیہ کمرشل اور کثیر جہتی قرضوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 بلین ڈالر تک بڑھا دیں گے‘ یہ بات وزارت خزانہ کے ایک ذریعے نے اتوار کو بتائی۔ذرائع نے بتایا کہ بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالرکے قرض کی مدت میں توسیع کی ہے جو گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں موجود ہے جبکہ مزید 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرض کی دوبارہ مالی امداد(ری فنانسنگ) کی ہے جو اسلام آباد نے دو ماہ قبل واپس کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید 1 بلین ڈالر اور کثیر الملکی مالیاتی اداروںسے 50کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ہیں۔ذریعے کے مطابق اس سے ہمارے ذخائر آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق ہو گئے ہیں۔یہ قرضے خاص طور پر چینی قرضے، پاکستان کے کم غیر ملکی ذخائر کو سہارا دینے کے لیے بہت اہم ہیں، جنہیں آئی ایم ایف نے 30 جون کو موجودہ مالی سال کے اختتام پر 14 بلین ڈالر سے زیادہ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت 7 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے تحت جاری اصلاحات کے ذریعے مستحکم ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید