کراچی (اسٹاف رورٹر) این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ پیر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے جو 4 جولائی تک جاری رہے گا۔کیمپ کے تیسرے مرحلے میں سترہ کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں وائٹ بال کپتان سلمان علی آغا ، علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، فواد علی، محمد نعیم، محمد سلمان مرزا، محمد سلیمان ،محمد غازی غوری، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان ،سلمان علی آغا، شامل حسین، عبید شاہ، عثمان خان اور وقار احمد شامل ہیں۔ قبل ازیں ہفتے کو این سی اے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ختم ہو گیا۔ کیمپ میں پندرہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں انہوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور فٹنس کی ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز اور سیناریو بیسڈ میچز بھی کھیلے۔