• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے خواجہ آصف کی تعزیت

ڈسکہ (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سوات متاثرہ فیملی کے گھر آمد فیملی ممبران سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الفاظ ہی نہیں مل رہے ان کے ساتھ افسوس کرنے کیلئے جس طرح کی قیامت ان پر ٹوٹ پڑی ہے، کے پی کے کے حکمرانوں کے ضمیر پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے کہ نہیں یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں، حادثات اللہ کی طرف سے آتے ہیں مگر سدباب کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔تعزیت کے موقع پر خواجہ آصف کے ساتھ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ سمیت دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید