کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر دوبارہ غور شروع کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی وفاقی اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بات چیت 20 روز پہلے ہوئی ، مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے ، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے ، دونوں جماعتوں کے درمیان مزید بات چیت کا امکان ہے۔