کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ ویمنز پرو ہاکی لیگ سے دستبردارہوگئی جبکہ مینز ٹیم نے شرکت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ اس کے انکارکی صورت میں پاکستان کو موقع دیا جائے گا۔ کوالالمپور میں نیشنز کپ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پرولیگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ہاکی کی درخواست پر اسے جواب دینے کیلئے 21 جولائی تک مہلت دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے انکار کی صورت میں رنراپ پاکستان کے پاس پرولیگ میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیوزی لینڈ کی جگہ آئر لینڈ ویمن ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی ۔ ہاکی نیوزی لینڈ نے ویمن ٹیم کے پرو لیگ شمولیت کا دعوت نامہ قبول نہیں کیا تھا۔