کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل نسیم بٹ نے ملائشیاور سنگا پور کے دورے کے بعد باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے مقامی ایسو سی ایشنز سے ملاقات کی۔ انہوں نے دسمبر میں آل پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ کراچی میں کرانے کا اعلان کیا جس میں ملائشیاکی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ اثناء نسیم بٹ نے سندھ کی تمام باسکٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے لئے ایک کمیٹی بنادی ہے جو اکتوبر میں انتخابات کرائے گی اور اس کے بعد سندھ کے انتخابات ہو نگے۔