کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ٹی اے کے زیراہتمام جولائی میں بیک ٹو بیک تین قومی ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہےجن کا آغاز 10جولائی سے ہوگا۔ 21 ویں ویسٹبری نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 10 سے 17 جولائی تک کراچی کلب میں ہوگا جس کی انعامی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔ سہیل یونیورسٹی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کراچی کریک کلب میں 18 جولائی سے 25 جولائی تک ہوگی۔