کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، حکومت سندھ کو ایک اہم عوامی مسئلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے خط لکھا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے دوران کی جانے والی روڈ کٹنگ کے بعد سڑکوں کی بحالی و مرمت میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،اپنے خط میں میئر کراچی نے نشاندہی کی کہ اگرچہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، کے ایم سی اور سابق ڈی ایم سیز کی جانب سے سندھ حکومت کے تعاون سے روڈ انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں مگر شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی حالت اب بھی خراب ہے، اس کی بنیادی وجہ یوٹیلیٹی سروس فراہم کنندگان کی جانب سے روڈ کٹنگ کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہونا ہے حالانکہ متعلقہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی جانب سے روڈ کٹنگ چارجز وصول کیے گئے تھے۔