• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏فیصل آباد، کروڑوں کے فراڈ میں ملوث سابق بینک منیجر گرفتار

‏ کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے نے فیصل آباد کے ایک بینک کے سابق منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کا طریقہ واردات یہ تھا کہ بینک میں وہ کسٹمر جن کے اکاؤنٹ میں بے انتہا پیسہ جمع رہتا تھا ان کو وہ ترغیب دیتا تھا کہ وہ آن لائن سرمایہ کاری کریں۔ ملزم بیرون ممالک جانے کے خواہش مند افراد کے بینک اسٹیٹمنٹس کو بہتر دکھانے کے لیے اپنے کسٹمر سے ان کے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا کر بیرون ملک جانے والے خواہشمند کے بینک اسٹیٹمنٹ میں دکھا دیتا تھا جس کے عوض وہ 8سے 10 لاکھ روپے وصول کرتا تھا جس میں سے وہ آدھے پیسے اپنے بینک کسٹمرز کو دے دیتا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید