سرائے نورنگ ( نمائندہ جنگ) اخوندان کے جنگلات سول کیمپ میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید۔ دہشتگرد زخمی ساتھی لیکر فرار،مارے جانیوالوں میں انتہائی مطلوب کمانڈر عامر شامل،پولیس جوان عتیق شہید ہو گیا تفصیلات کے مطابق لکی پولیس نے ضلع بنوں کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے اخوندان کے جنگلات سول کیمپ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔رات کی تاریکی اور جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں نے اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہوگئے،ہلاک دہشتگروں میں ایک کی شناخت انتہائی مطلوب کمانڈر عامر سہیل عرف عقابی عرف عمر خطاب ولد محمد زمان عرف گلون سکنہ کوٹکہ شاہ محمد ضلع لکی مروت سے ہوئی جو سی ٹی ڈی پولیس کو ٹارگٹ کلنگ ،پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں ،بم دھماکوں ،اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔