• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ، خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نےگوادر پورٹ سے خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے،گوادر سے خلیجی ممالک کیلئے نئی فیری سروس کا آغاز ہوگا جس سے وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہونگے، فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہونگی۔

اہم خبریں سے مزید