• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی، معاہدہ ابراہم پر شام اسرائیل اعلیٰ سطحی مذاکرات

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ بندی، معاہدہ ابراہم پر شام اسرائیل اعلیٰ سطحی مذاکرات ،شام کی سرزمین پراسرائیلی فورسز کے آپریشن کے معاملے پر مذاکرات میں رکاوٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان سیکورٹی مذاکرات جاری ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم، بات چیت میں ایک اہم چیلنج سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق الشرع انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل کو شامی سرزمین پر کارروائی یا حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیل کا اصرار ہے کہ اُسے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کا اختیار برقرار رکھنا چاہیے، خاص طور پر ان صورتوں میں جب دمشق انتظامیہ کے مطالبے پر اسرائیل بفر زونز سے انخلا کرتا ہے۔ وزیر خارجہ گیدعون ساعر، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں شامی صدر کو ’’بھیس بدلا ہوا دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا اور ان کے سحر میں آنے کے خلاف خبردار کیا تھا، نے پیر کو کہا کہ اسرائیل ابراہم معاہدے کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید