• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، شاہ محمود

لاہور ( کورٹ رپورٹر،ایجنسیاں)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مقتدر حلقے بات نہیں کرنا چاہتے،اب سیاستدانوں سے مذاکرت کرینگے، اب مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی چاہتے تھے کہ مذکرات مقتدر حلقوں کے ساتھ ہی ہوں، مقتدر حلقوں نے کہا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، اگر ایسا ہے تو پھر ہم سیاست دانوں سے ہی مذاکرات کی بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی ٹی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے،تاکہ ہم انہیں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کر سکیں،ہم بات کرنا چاہ رہے ہیں مگر آگے سے کوئی جواب نہ آئے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔انہوں نے کہا یہ کوٹ لکھپت جیل کے اسیروں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیئں ،ہمیں کونسی حکومتی شخصیت سے بات چیت کرنی چاہیے اسکا نام ابھی نہیں بتاؤ ں گا ۔
اہم خبریں سے مزید