• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد (تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر) احسن اقبال کی زیر صدارت چائنا اکنامک کوریڈور منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس،سی پیک کے اعلی ٰ ترین فورم جے سی سی (جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی) کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا، جے سی سی اجلاس کی تیاریوں سے کے لیے متعلقہ وزارتوں نے کا م مکمل کرنے سے حوالے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام متعلقہ وزارتوں کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر معاملہ وزیراعظم سے اٹھانے کا فیصلہ کیاہے، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت چائنا اکنامک کوریڈور منصوبوں پر پیش رفت کا 81 واں جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی پیک کے مختلف شعبوں بشمول انفراسٹرکچر، توانائی، پٹرولیم، آبی وسائل، خوراک و زراعت، اور خصوصی اقتصادی زونز پر جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید