• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بار کے احاطے میں کورٹ فیس ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بار کے احاطہ میں کورٹ فیس ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ 100 روپے مالیت کی ٹکٹیں فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں جس سے وکلا اور سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق احاطہ عدالت میں بعض عناصر نے ٹکٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے اور محدود دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 100 روپے والی ٹکٹ 120 سے 150 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ اس بلیک مارکیٹنگ کے خلاف وکلاء نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ٹکٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید