• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12سالہ عبدالوہاب کی عدم بازیابی پر عدالت عالیہ کا اظہار برہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس شیخ تنویر احمد نے 12 سالہ عبدالوہاب کی بازیابی میں مسلسل ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،پٹیشنر محمد ہاشم کے وکیل سید اطہر حسن بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے بچے کی تلاش پر پانچ سے چھ لاکھ روپے کے اخراجات کروا دیے اور پٹیشنر اپنی قیمتی اشیافروخت کر کے پولیس کے اخراجات برداشت کر رہا ہے لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا،فاضل عدالت نے آر پی او ڈیرہکو ہدایت کی کہ وہ بچے کی بازیابی کے آپریشن کی نگرانی کریں اور اس کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید