اسلام آباد(تنویر ہاشمی )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو قانونی طریقہ کار کے مطابق بند کرنے اور تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے اعلی حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشن کو قانونی طریقہ کار کے تحت بند کرے گی اورسارے معاملات کو شفاف طریقے سے سر انجام دیا جائے گا ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی سکیم ( والنٹیری سیپیریشن سکیم ) کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائر یکٹر نے 31جولائی تک یوٹیلٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق بورڈ آ ف ڈائر یکٹر کے اجلاس میں تمام برانڈڈ وینڈرز ( کمپنیوں )کو ہدایت کی ہےکہ وہ ویئر ہائوسز یا یوٹیلٹی سٹورز سے اپنا سامان واپس لے لیں ۔