• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے سربراہان سے ملاقاتیں، صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان سے اظہار تشکر

خانکندی(نمائندہ جنگ) آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان‘ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف ‘ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقاتیں‘ صدر مسعود پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لئے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا۔ جمعہ کو شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید