کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور چین پاکستان کے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی، ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، بھارت کی طرف سے بیانات اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے ہیں اور ایسے بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پربھی شکست کا نتیجہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی، بھارت کے دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑگیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح بالکل واضح تھی، کوئی شک نہیں پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاس فرانس کے طیارے ہیں، ہمارے پاس ان کی آبدوزیں ہیں، بھارت چین اور دیگر ممالک کا نام لے رہا ہے یہ ہمارے دوست ہیں، ترکیے، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک بھی ہمارے دوست ہیں۔