• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کی اپیل خارج عمر قید برقرار

پشاور(نیوز رپورٹر)عدالت عالیہ نے تخت بھائی میں عیدالاضحی کے روز بچوں کی لڑائی پر شہری قتل کرنےوالے ملزم کی عمرقید کی سزاء برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل خارج کردی۔ مدعی کے وکیل محمد سلمان شہزاد نے عدالت کو بتایاکہ گاوں سیری بہلول میں بچوں کی لڑائی پر ملزم محمد طاہر نے باپ کےساتھ ملکر ولی محمد کو قتل کردیا تھا اور یہ 2016 کا وقوعہ تھا۔ ملزم پانچ سال تک مفرور رہا جسے 2021 میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر تمام ثبوتوں اور شواہد کی بناء پر ملزم طاہر کو عمرقید کی سزا سنائی جبکہ اس کا والد تاحال مفرور ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے اور ان کے اتنے عرصہ تک مفرور ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس میں ملوث ہیں لہذا ٹرائل کورٹ نے درست فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی عمر قید سزا برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل خارج کردی ہے۔
پشاور سے مزید