• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے رہی ہے‘ مولانا فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے رہی ہے،ہمارے بغیر حکومتیں بنتی ہیں نہ چلتی ہیں، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے تاجر وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید