• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمرگرہ ،نجی ہسپتال کو صحت سہولت پروگرام سے نکالنے کے حکومتی اقدام معطل

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے تیمرگرہ میں نجی ہسپتال کو صحت سہولت پروگرام سے نکالنے کے حکومتی اقدام کو معطل کردیااوربغیر شوکاز نوٹس ہسپتال کو پروگرام سے نکالنا آئین و قانون کے خلاف قراردے دیا ۔پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس ثابت علی اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل بینچ نے میڈریکٹ انٹرنیشنل ہسپتال تیمرگرہ کی رٹ پر سماعت کی۔ان کے وکیل نعمان محب کاکاخیل نے بتایاکہ 20 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے کیونکہ بغیر کسی نوٹس ، ثبوت یا تحقیقاتی رپورٹ ہسپتال کو صحت سہولت پروگرام سے نکالا گیا ۔ہسپتال 2017 سے ایک معاہدے کے تحت سروسز فراہم کررہا ہے اسے اچانک بلیک لسٹ کرنا نہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ آئین کے آرٹیکل10اے کے تحت فیئرٹرائل کے خلاف بھی ہے ۔
پشاور سے مزید