• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گی، اقدام چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کی سمری پر پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی ۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذ ریعےسمری کی منظوری دی ۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی ۔ چینی کی درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔کابینہ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ادھروزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کپاس سمیت زرعی پیدوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کر لیا اور کہاکہ زرعی شعبے کی پیدوار میں بہتری‘ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں زرعی شعبے پر قائم ٹاسک فورس کی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ جدید زرعی مشینری، معیاری بیج، فصلوں کی جغرافیائی منصوبہ بندی اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا طویل و قلیل مدتی جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید