یکم جنوری 2026 سے بلغاریہ میں بھی یورو کرنسی کا استعمال ہوگا۔ اس طرح بلغاریہ یورپین یونین کا 21 واں ملک بن جائے گا جہاں یورو کو بطور کرنسی استعمال کیا جائے گا۔
اس وقت بلغاریہ میں جو کرنسی استعمال ہورہی ہے اسے بلغارین Lev کہا جاتا ہے جس کا انٹرنیشنل کرنسی کوڈ BGN ہے۔
بلغارین کرنسی کی یورو کے ساتھ موجودہ شرح تبادلہ 0.51 یورو سینٹ ہے۔