کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد تھانے کی شاہین فورس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب صائمہ برج ویو کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کاشف اور سہیل یاسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم کاشف مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے اور ملزم سہیل موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا ، ملزمان سے ایک پستول ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، ڈیفنس پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب قیوم آباد ڈی ایریا سے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم اسرار حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ساتھی فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون ، 3 ہزار روپے اور ڈیفنس کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، عزیزآباد پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شارع پاکستان آغا خان جماعت خانہ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان سراج محمد بشیر ، رضوان ریاض اور شہباز منیر کو گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، تھانہ سائٹ اے پولیس نے خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شاہزیب الطاف الرحمٰن کو گرفتار کر کے اسکےقبضے سے خاتون سے چھینا ہوا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا ۔