• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ماحولیاتی ایمرجنسی کی زد میں، اقدامات ناگزیر، شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی ایمرجنسی کی زد میں ہے اور اب اجتماعی اقداما ت ناگزیر ہو چکےہیں ، فضائی آلودگی ہر سال 1.28 لاکھ پاکستانیوں کی جان لے رہی ہے، اس سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ 7 فیصد نقصان ہو رہا ہے جبکہ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پانچ نکاتی فریم ورک تیار کر لیا ہے ، کلائمیٹ ایگری ٹیک کیلئے خصوصی نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید