• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری، مریم نواز منظر نگاہ بنی رہیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری میں مریم نواز شریف نے بطور خاص شرکت کی وہ تقریب میں منظر نگاہ بنی رہیں ،مریم نواز نے طلائی رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی جس میں وہ بہت بھلی لگ رہی تھیں پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگ زیب انکے ہمراہ تھیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وکلا رہنماوں سے مریم نواز شریف کی گفتگو ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق شہرت یافتہ سینیر جج شوکت صدیقی اور سابق عمر رسیدہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر بھی موجود تھے جنہوں نے بغلگیر ہو کر اپنے ہم قبیلہ چیف جسٹس کو مبارکباد دی، قانون و انصاف کے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ آئین کی 27ویں ترمیم انے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی آئین میں کسی ترمیم کے لئے نظام اوقات اور دیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید