لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام لاہور،کراچی،بہاولنگر،جھنگ سمیت مختلف شہروں میں برہان وانی کی یوم شہادت کے دن ریلی و تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔لاہور میں جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ قاری یعقوب شیخ،کراچی صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم ،احمدندیم اعوان،حریت رہنماء غلام محمد صفی ،جھنگ میں چئیرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،بہاولنگر میں امیر حمزہ کمبوہ سمیت ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان مظفر وانی کی قربانی نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی، کشمیر ہماری شہ رگ ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر ہے۔ ہم ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں ان تقریبات میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔