• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں گریڈ18سے نیچے عملے پردوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران بی پی ایس-18 سے کم گریڈ کے عملے پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اس پابندی کا اطلاق تمام ایمرجنسی وارڈز، آئی سی یوز، این آئی سی یوز اور آپریشن تھیٹرز پر ہوگا ،محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، ہسپتال عملے کے موبائل فون کے غیر ضروری اور حد سے زیادہ استعمال سے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہو رہی ہے، ہسپتال کی کارکردگی میں رکاوٹ آ رہی ہے اور پیشہ ورانہ ماحول متاثر ہو رہا ہے، حکم نامے کے تحت، صرف وہ افسران یا عملہ جو انتظامی امور سرانجام دے رہے ہوں، جیسے ایم ایس، اے ایم ایس، ڈی ایم ایس، یا ڈائریکٹر، انہیں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، مزید ہدایت دی گئی ہے کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ادارہ جاتی سربراہان اس ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید