• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈائون‘20دکانیں سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے کاروبار سے منسلک دکانداروں کیخلاف کریک ڈائون ،20 دکانیں سیل ، ایل پی جی سلنڈروں سمیت ریفلنگ میں استعمال ہونےوالی مشینری بھی قبضہ میں لےلی گئی ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کی ریگولیشن و انفوریسمنٹ ٹیموں نے گزشتہ روز سپرٹینڈنٹ مظہر نواز خان کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں جن میں جنرل بس اسٹینڈ ،وہاڑی چوک ،چوک کمہارانوالہ ،رشید آبا د ،عید گاہ و دیگر علاقوں میں سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا ،اس موقع پر سپروائزر ریگولیشن ملک ارشد پہلوان ،انفوریسمنٹ انسپکٹر منیر احمد،لینڈ انسپکٹر الیاس قریشی ،عرفان احمد ویگر ہمراہ تھے ۔
ملتان سے مزید