• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر زبیر اویسی ڈینٹل ہسپتال ملتان کے پرنسپل تعینات سینئرڈاکٹروں کا اعتراض

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر زبیر اویسی کو ڈینٹل ہسپتال ملتان کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ ڈینٹل کالج کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی میں مروجہ قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطرنہیں رکھا گیا ، قواعد کے مطابق تین امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلانا چاہئے تھا ، لیکن انٹرویو کے لیے کال لیٹر صرف ایک امیدوار کو بدھ کے روز جاری کیا گیا، جبکہ انٹرویو جمعہ کے دن لے لیا گیا اور تعیناتی کا لیٹر ہفتہ کے روز سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا، جو کہ سرکاری تعطیل کا دن ہوتا ہے،انہوں نےاعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور تقرری کے عمل کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید